بیف کباب بریانی بنانے کی ترکیبBeef Kabaab Biryani Recipe

 


ضروری اشیاء کباب کے لیے :
قیمہ : 250گرام
پیاز (باریک چوپ کرلیں ) : 1عدد
ثابت دھنیا : 1/2چائے کے چمچہ
لہسن ،ادرک پیسٹ : 1کھانے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر : 1/2چائے کا چمچہ
بریانی کے لئے :
چاول (ابال لیں ) : 250گرام
لونگ : 8-10عدد
دار چینی : 2ٹکڑے
ثابت سیاہ مرچیں : 8-10عدد
پیاز (سلائس کاٹ لیں ) : 1عدد
بریانی مصالحہ (تیار شدہ ) : 2کھانے کے چمچے
نمک : حسب ذائقہ
زردرنگ : حسب ضرورت
تیل : 1/4کپ
لہسن، ادرک پیسٹ : 1کھانے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چوپر میں قیمہ ،پیاز ،ثابت دھنیا ،لہسن ،ادرک پیسٹ ،نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر باریک پیس لیں
  2. 2اور اس کے کباب بنا لیں ۔
  3. 3سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں ۔
  4. 4اس کے بعد اس میں لونگ ،ثابت سیاہ مرچیں ،دارچینی ،لہسن ،ادرک پیسٹ ،نمک اور بریانی مصالحہ ڈال کر بھون لیں
  5. 51/2کپ ڈال کر اس میں کباب رکھ کر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 10منٹ پکائیں
  6. 6 اس کے بعد اس پر چاول ڈال کر زرد رنگ دودھ میں گھول کر فاصلے سے ڈال کر 10منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔
  7. 7مزید بیف کباب بریانی تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر سروکریں ۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR