سندوں کی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیبPasandon Ki Biryani Recipe

 


Pasandon Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسند ے 1کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
4 ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
5 دھنیا پاؤڈر 2کھانے کے چمچے
6 پیاز(باریک کاٹ لیں) 250گرام
7 دہی 250گرام
8 آلو بخارے 10-12عدد
9 چاول 750گرام
10 ادرک لہسن پیسٹ 4کھانے کے چمچے
11 لیموں (جوس نکال لیں) 2عدد
12 ٹماٹر (کاٹ لیں) 4عدد
13 ہری مرچ 6عدد
14 ہرادھنیا ‘پودینہ 1/2 کپ(باریک کٹاہوا)
15 زردے کا رنگ 1چائے کا چمچہ (دودھ میں گھول لیں)
16 تیل 2کپ
17 ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تیل گرم کریں اور تیل میں پیاز فرائی کرکے براؤن کرلیں ۔
  2. 2براؤن ہوجانے پر چورا کر لیں ۔
  3. 3پسندوں میں نمک‘تھوڑی سی ہلدی اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن ڈال کر گلالیں زیادہ گلا نا نہیں ہے ۔
  4. 4ایک الگ پین میں تیل گرم کریں اور تیل میں ہری مرچ ڈال کر فرائی کریں چھلکا پھٹنے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔
  5. 5ٹماٹر نرم پڑجائیں تو اس میں دہی ‘آلو بخارے ‘نمک‘مرچ‘دھنیا ‘ہلدی ‘پیاز ‘ادرک لہسن اور پسندے ڈال کر بھونیں حتیٰ کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔
  6. 6لیموں کا رس ملا کر اتار لیں چاول میں نمک‘ثابت گرم مصالحہ ملا کر ابال لیں۔
  7. 7چاول ایک کنی اُبل جائیں تو چھان لیں برتن میں ایک تہہ چاول پھرپسندے پھر چاول ڈال کر زردے کا رنگ اور بقیہ ہرامصالحہ ڈال کر 10-15منٹ دم پر رکھ دیں ۔
  8. 8بہت مزیدار پسندوں کی بریانی تیار ہے سرو کرتے وقت انڈے ابال کر ڈال کر دہی کے رائتے کے ساتھ سروکریں۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR