Ande Keeme Ki Biryani Recipe /انڈے قیمے کی بریانی بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
25 منٹپکانے کا وقت
35 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افرادIngredients - اجزاء
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1سخت ابلے ہوئے انڈوں کو چھیل کر اوپر سے اس طرح کاٹیں کہ زردی آسانی سے نکل آئے۔
- 2زردیوں کو میش کرکے قیمے میں ملا لیں اور پائپنگ بیگ کی مدد سے انڈوں میں بھر دیں۔
- 3کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،زیرہ،دھنیا،ٹماٹر اور دہی ڈال کر ڈھک دیں۔
- 4ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب مصالحہ یکجان ہو جائے تو اس میں بچا ہوا قیمہ اور انڈوں کی زردیاں ڈال کر ملائیں اور ایک کنی ابال کر رکھیں ہوئے چاولوں کے بیچ میں تہہ لگا دیں۔
- 5اوپر سے پہلے تیار کئے ہوئے انڈے رکھ کر پھر گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور اوپر سے گرم مصالحہ اور کیوڑہ ایسنس چھڑک کر دم پر رکھ دیں۔
- 6ڈش میں نکالنے سے پہلے انڈوں کی سلائسز کاٹ لیں،چاولوں کو ملا کر نکالیں اور اوپر سے انڈوں سے سجا کر سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم انجوائے کریں۔