Sajji Pulao Biryani Recipe/سجی پلاوٴ بریانی بنانے کی ترکیب

 Sajji Pulao Biryani Recipe/سجی پلاوٴ بریانی بنانے کی ترکیب

Sajji Pulao Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن (ثابت رکھ کر کٹ لگوا لیں) ایک سے سوا کلو
2 چاول (دھو کر بھگو دیں) تین پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
5 ثابت لال مرچ چار سے چھ عدد
6 چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
7 لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن دھو کر چھنی میں رکھ دیں، تاکہ خشک ہو جائے،ایک باول میں تین سے چار پیالی پانی،ادرک،لہسن کا پیسٹ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں اور اس میں چکن ڈال کر چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 بعد ازاں چکن نکال کر اس پانی کو ایک طرف رکھ دیں۔
  3. 3اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک فرائی کرلیں۔
  4. 4اس دوران چکن پر وقفے وقفے سے چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔
  5. 5پھر دو چمچوں کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کرکے نکال لیں(خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے)۔
  6. 6اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں۔
  7. 7پھر چاول اور جس آمیزے میں چکن میرینیٹ کی تھی ،ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
  8. 8جب پانی خشک ہونے لگے ،تو اس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  9. 9رائتے اور پیاز کی سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR