Degi Biryani Recipe/دیگی بریانی بنانے کی ترکیب

Degi Biryani Recipe/دیگی بریانی بنانے کی ترکیب 

Degi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 چاول دو پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 ٹماٹر تین عدد درمیانے
8 آلو تین عدد درمیانے
9 دہی ایک پیالی
10 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
11 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
13 جائفل جوتری پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
14 خشک آلو بخارے تین سے چار عدد
15 چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
16 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
17 پودینہ آدھی گٹھی
18 کڑی پتے چند پتے
19 زردے کا رنگ ایک چٹکی
20 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو کھانے کے چمچ دہی میں زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
  2. 2ایک پیالی پانی میں نمک،ادرک لہسن،گرم مصالحہ،جائفل جوتری،دہی،پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچ اور کوکنگ آئل ڈال کر پھینٹ لیں۔
  3. 3گوشت کو اس میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں،پھر آنچ ہلکی کر دیں۔
  4. 4گوشت کے ادھ گلا ہونے پر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ ہی زردے کا رنگ ملی ہوئی دہی شامل کر دیں۔
  5. 5آلو گل جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز،ٹماٹر،آلو بخارے(آدھی پیالی پانی میں بھگوئے ہوئے )ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6چاولوں کو نمک ملے پانی میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور کڑی پتوں کے ساتھ ایک کنی ابال کر چھان لیں۔گوشت کے مکسچر پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا،پودینہ،چاٹ مصالحہ اور چاول ڈال دیں۔
  7. 7اوپر سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ دم پر رکھ دیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR