Sindhi Biryani Recipe/سندھی بریانی بنانے کی ترکیب

 Sindhi Biryani Recipe/سندھی بریانی بنانے کی ترکیب

Sindhi Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو
2 چاول ایک کلو
3 پیاز 3پاؤ
4 آلو ڈیڑھ پاؤ
5 ہری مرچ دو عدد
6 پودینہ چوتھائی گڈی
7 ادرک ایک بڑا ٹکڑا
8 لہسن بڑی والی آدھی پوتھی
9 دہی ایک پاؤ
10 ہلدی چائے کا پون چمچہ
11 پسی لال مرچ چائے کے2چمچے
12 نمک حسب ذائقہ
13 بڑی الائچی 3
14 چھوٹی الائچی 5
15 لونگیں 6
16 کالا زیرہ ایک چمچہ
17 کالی مرچ چند دانے
18 دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
19 زعفران تھوڑی سی
20 زردے کا رنگ حسب ضرورت
21 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ادرک، لہسن، پودینہ، ہری مرچ گرائنڈ کرکے اس کا مصالحہ بنالیں ،پیاز براؤن کرکے اس کا تیل ایک الگ برتن میں نکال لیں۔
  2. 2براؤن کی ہوئی آدھی پیاز دیگچی میں ڈال کر اس کے اوپر گوشت ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔
  3. 3اس کے اوپر گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ،نمک ،مرچ، ہلدی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  4. 4اب اس میں زعفران اور دہی ملا کر بھونیں اور پانی ڈال کر گوشت گلانے کو رکھ دیں۔
  5. 5 جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو اس میں آلو،کالا زیرہ ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں ،چاول ابالیں جب چاول ابل جائیں تو چھان کر نکال لیں۔
  6. 6آلو اور گوشت گل جائے تو اس کے شوربے میں (شوربہ گاڑھا رکھیں)چاول کی ایک تہ لگا کر گوشت کا مصالحہ اس کے اوپر ڈال دیں اسی طرح چاول کی دوسری تہ بھی بچھائیں۔
  7. 7آخری تہ بچھائیں تو اس میں تھوڑا سا زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
  8. 8چاول کے اوپر باقی براؤن کیا ہواپیاز سجادیں اور جو تیل الگ نکال کر رکھا تھا وہ بھی اس میں اچھی طرح پھیلا دیں اور 10منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR