Mutton Malai Biryani/ٹن ملائی بریانی بنانے کی ترکیب

 

Mutton Malai Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول آدھا کلو
2 بکرے کا گوشت آدھا کلو
3 دودھ دو پیالی
4 کچلی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 دہی آدھی پیالی
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
10 زردے کا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
11 کیوڑہ ایسنس آدھا چائے کا چمچ
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر دہی،نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں گوشت ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں۔پھر اس میں ابال کر ٹھنڈا کیا ہوا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. 3چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر ایک کنی ابال کر پانی نتھار لیں۔
  4. 4چاولوں کو گوشت کے مصالحے(اس میں گوشت گلنے کے بعد آدھی پیالی دودھ ہو)پر ڈال کر اوپر سے زردے کا رنگ،کالی مرچ اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر شروع میں درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR