Fish Vegetable Biryani Recipe/ش ویجیٹیبل بریانی بنانے کی ترکیب

 

Fish Vegetable Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے آدھا کلو
2 چاول تین پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 آلو دو عدد درمیانے
7 گاجر دو عدد درمیانی
8 مٹر ایک پیالی
9 شملہ ایک عدد
10 ٹماٹر تین عدد درمیانے
11 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
12 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
13 ہلدی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
14 میتھی دانہ چند دانے
15 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
16 کڑی پتہ چند پتے
17 ہری مرچیں تین سے چار عدد
18 پودینہ دو کھانے کے چمچ
19 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کے بغیر کانٹے کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر چار ٹکڑے کر لیں،گاجر اور شملہ مرچ کو بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. 2پین میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اس میں میتھی دانہ،رائی ،کڑی پتہ اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں،پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں پھر آلو،گاجر،مٹر اور ٹماٹر ڈال کر ملائیں۔
  4. 4آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ تمام سبزیاں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
  5. 5نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں،پھر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔
  6. 6تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلا لیں تاکہ مچھلی پر ہر طرف مصالحہ لگ جائے۔
  7. 7چاولوں کو نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال لیں اور اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹا ہوا پودینہ شامل کر دیں۔
  8. 8چاولوں کا پانی اچھی طرح چھلنی میں نکال لیں۔بڑے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر سبزیوں اور مچھلی کا مصالحہ رکھیں دوبارہ سے چاول ڈال کر آدھی پیالی پانی میں زردے کا رنگ ملا کر چھڑک دیں۔
  9. 9ڈھک کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھیں پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

DOOR