Memoni Biryani Recipe/میمنی بریانی بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
15 منٹپکانے کا وقت
45 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افرادIngredients - اجزاء
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں،اس میں لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر مکس کریں۔
- 2ساتھ ہی اس میں چکن ،نمک،لال مرچ،ہلدی ،زیرہ،پسا ہوا دھنیا پاؤڈر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔
- 3پھر اس میں آلو کے ٹکڑے اور پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر آلو اور چکن گلنے تک پکائیے۔
- 4جب چکن گل جائے تو اس میں آلو بخارہ،ہری مرچیں،پسا ہوا گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی اور پسی ہوئی جائفل جاوتری مکس کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
- 5ابلتے ہوئے پانی میں دھو کر بھگو کررکھے ہوئے چاول ڈالیں پھر اس میں نمک ،ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں۔
- 6بڑے پین میں چکن کا تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اس کے اوپر کیوڑہ،زردے کا رنگ چھڑک دیں اور اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرادھنیا،پودینہ ڈال دیں اور پھر اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگائیے۔
- 7آخر میں گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے ڈالیں اور ہلکا سا کوکنگ آئل ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔مزیدار میمنی بریانی کا رائتے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔